ایک نیوز: قوم کی بیٹیوں کے خوابوں کی تکمیل کی طرف ایک اور قدم ۔ پڑھے گا وزیرستان تو بنے کا خوشحال پاکستان۔
تفصیلات کے مطابق کوٹ کٹ، ٹانک جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کے تعاون سے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کو تعمیر نو اور بحالی کے بعد فعال کر دیا گیا ہے۔ قیام امن کے بعد علاقے میں موجود سکولوں کی تعمیر نو اور بحالی کیلئے پاک فوج نے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے۔
گرلز سکول کی بحالی کے کام کے بعد تمام تر سہولیات سے آراستہ کر دیا گیا ہے تاکہ قوم کی یہ بیٹیاں کندھے سے کندھا ملا کر آگے بڑھیں۔ سکول میں اس وقت قابل اساتذہ کے زیرنگرانی ۹۰ طالبات تعلیم کے زیور سے بہرہ مند ہو رہی ہیں۔
پاک فوج نے بچیوں کے حوصلہ افزائی کیلئے مفت کتابیں ، سکول بیگز اور اسٹیشنری کا سامان تقسیم کیا۔ سکول کی تعمیر نو اور فعالی پر خصوصاً بچیوں اور علاقے کے لوگوں نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔