ایک نیوز: افغان باشندوں کے پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن ختم ہونے پر وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ افغان باشندوں نے اپنے ملک پہنچنے پر افغان طالبان کا ان کے ساتھ پیش آنے والے برُے سلوک کو بیان کیا۔
پاکستان سے بے دخل ہونے والے افغان مہاجرین نے وطن پہنچنے پر اپنی شکایات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “طالبان اہلکاروں نے ہمارے رشتے داروں سے نقد رقم اور موبائل چھینے ہیں”۔ “ہماری ماؤں اور بہنوں کی بےعزتی کی گئی ہے”۔
افغان مہاجرین نے کہا کہ “اس سے اچھا تھا کہ ہم پاکستان کی جیل میں ہوتے”۔ “افغانستان میں ہماری جو بے عزتی ہوئی ہے کم از کم وہاں کے جیلوں میں یہ تو نہ ہوتی”۔ “یہاں ہمیں کسی قسم کی سہولیات فراہم نہیں کی گئی”۔
افغان مہاجرین نے شکوہ کیا کہ “3 دن ہوئے ہے ہمیں آئے ہوئے، کھانے پینے کو کچھ نہیں دیا گیا حتی کے یہاں کوئی باتھ روم تک نہیں ہے۔ “ہم کھلے آسمان تلے پڑے ہیں”۔ “ہم اور ہمارا خاندان در بدر پھر رہے ہیں”۔