الیکشن قریب آتے ہی مودی سرکار کے اوچھے ہتھکنڈے 

Nov 07, 2023 | 10:52 AM

ایک نیوز: الیکشن قریب آتے ہی مودی سرکار کے اوچھے ہتھکنڈے شروع ہوگئے۔ انفورسمنٹ ڈویژن انڈیا نے یکم نومبر کی رات عام آدمی پارٹی کے وزیر اروند کیجری وال کے گھر ریڈ کے دوران گرفتار کیا۔ 

تفصیلات کے مطابق عام آدمی پارٹی کے صدر کی گرفتاری کے بعد انکی کورٹ میں تفتیش جاری ہے۔ پارٹی کے وزیر کمار انند کا کہنا ہے کہ بی جے پی عام آدمی پارٹی کو نشانہ بنانے کے لیے یہ حربے استعمال کر رہی ہے۔ بی جے پی اور مودی سرکار عام آدمی پارٹی اور دیگر پارٹیوں کو جڑ سے ختم کرنا چاہتی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ وزیرکے گھر پر رات گئے منی لانڈرنگ کے من گھڑت کیس کی بناء پر چھاپہ مارا گیا۔ یہ چھاپہ بی جے پی کے کہنے پر مارا گیا۔ جس کے پیچھے مودی سرکار کے سیاسی عزائم چھپے ہیں۔ 

یاد رہے کہ سابقہ دہلی ڈیپوٹی وزیر اعلیٰ منیش سیسوڈیا اور راجیا سبہ کےایم پی سنجے سنگھ کو بھی منی لانڈرنگ کیس میں جیل بھیجا جا چکا ہے۔ وزیراعلیٰ ممتا بینر جی نے کہا کہ بی جے پی سیاسی انتقام اور 2024 کے لوک سبھا انتخابات سے قبل اپوزیشن جماعتوں کو ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

تجزیہ نگاروں کا ماننا ہے کہ مودی سرکار اقتدار کے نشے میں اپنے ہی دیش کے لیڈروں کو نشانہ بنا رہی ہے۔

مزیدخبریں