غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کو نکالنے کیخلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کے متعلق عوامی رائے

Nov 07, 2023 | 10:47 AM

ایک نیوز: غیر قانونی غیر ملکیوں کے خلاف آپریشن جاری ہے، اس پر کچھ لوگ بیرون ملک بیٹھ کر سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف مہم چلا رہے ہیں۔ 

اس بارے میں پاکستان کی عوام نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ "پروپیگنڈا کرنے والوں کو یہ خیال کرنا چاہیے کہ ہم سب ایک پاکستان میں رہنے والے ہیں اور سب سے بڑی بات کہ ہم مسلمان ہیں"۔ "اس طرح کے پروپیگنڈا کرنے سے صرف انتشار پھیلے گا اور تو کچھ نہیں"۔

عوامی رائے کے مطابق "یہ سب جو باہر ملک میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف جھوٹا پروپیگینڈا کررہے ہیں۔ وہ سب بھارتی راء کے ایجنٹس ہیں اور ملک کی خارجہ پالیسی کو متاثر کرنا چاہتے ہیں"۔"ویزے کے بغیر کوئی بھی کسی دوسرے ملک میں نہیں جاسکتے تو پاکستان میں کیوں آنے دیں"۔ "اور یہ جو پروپیگنڈا کررہے ہیں کہ افعانیوں کے ساتھ غلط کررہے ہیں وہ خود اس وقت برطانیہ میں بیٹھے ہیں یا امریکہ میں"۔ 

عوام کا کہنا تھا کہ "یہ سب جو پاکستان کے خلاف بات کرتے ہیں وہ سب اپنے مفاد اور پیسہ کمانے کے لیے کرتے ہیں"۔"غیر ملکی ایجنٹس پاکستان میں افغانیوں کے حالات کی جھوٹی خبریں پھیلارہے ہیں"۔ "افغانیوں نے جو دہشتگرد تنظیمیں بنائی ہوئی ہیں اس فیصلے سے وہ ختم ہو جائیں گی اور انتشار بھی"۔ 

عوام کا مزید کہنا تھا کہ "جھوٹا پروپیگینڈا کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہونی چاہیے"۔ "غیر قانونی افغان باشندوں کو نکالنے کا فیصلہ ہم سب کے حق میں بہت بہترین فیصلہ ہے"۔ "حکومت نے کوئی زیادتی نہیں کی بلکہ بہت اچھا فیصلہ لیا ہے"۔ 

مزیدخبریں