پاکستان میں آزادانہ، منصفانہ انتخابات کرانے کی حمایت کرتے ہیں، امریکا

Nov 07, 2023 | 09:40 AM

ایک نیوز: امریکا کی جانب سے ایک مرتبہ پھر پاکستان میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کرانے کی حمایت کر دی گئی ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ امریکا کی توجہ پاکستان میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات پر مرکوز ہے، کسی امیدوار یا سیاسی جماعت کی نمائندگی کے بارے میں کوئی اندازہ نہیں دے سکتے، پاکستان میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے حامی ہیں۔

پریس بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے کہا کہ امیدوار اور سیاسی جماعت کی نمائندگی کے بارے میں فیصلہ پاکستانی عوام کو کرنا ہے، یہ یقینی بنایا جائے کہ پاکستان میں انتخابات عوام کے فائدے کیلئے ہوں۔

مزیدخبریں