ایک نیوز: ڈیرہ اسماعیل خان میں آئل گیس کمپنی پر حملے سے ڈیوٹی پرمامور دو پولیس اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے۔
ڈی آئی خان کے علاقے میں درہ زندہ میں آئل گیس کمپنی پر نامعلوم ملزمان کے حملے کے دوران وہاں دو پولیس اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے۔
ڈی ایس پی اصغر علی کے مطابق کمپنی کیمپ پر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔
زخمیوں اور میتوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کی دہشتگردانہ حملے کی مذمت:
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردی کی مذمت کی ہے۔
اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے خاتمے کے لئے نیشنل ایکشن پلان پر عمل کیا جائے۔ انہوں نے شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دہشتگردی کی نرسریوں کو تباہ کرکے ہی مکمل امن بحال ہوگا۔ ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والے مجرم ناقابل معافی ہیں۔