محسن نقوی کا سی بی ڈی پنجاب، والٹن روڈ کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا معائنہ

وزیراعلیٰ محسن نقوی کا علی الصبح دورہ کیولری گراؤنڈ، ترقیاتی کاموں کا معائنہ
کیپشن: Chief Minister Mohsin Naqvi's early morning visit to Cavalry Ground, inspection of development works

ایک نیوز:وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے سی بی ڈی پنجاب باب ڈسٹرکٹ اور والٹن روڈ اپ گریڈیشن پراجیکٹ کا دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی محسن نقوی نے والٹن روڈ پر سیوریج کا پانی کھڑا دیکھ کر گاڑی رکوائی اور پانی کی جلد نکاسی کے لئے ہدایات دیں۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے پورے والٹن روڈ کا معائنہ کیا۔ 

اپنے بیان میں انہوں ںے کہا کہ والٹن روڈ پر پانی کھڑا ہونے سے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ایم ڈی واسا اور سی بی ڈی حکام پانی کی جلد نکاسی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔ انہوں نے تعمیراتی سرگرمیوں کے دوران ٹریفک مینجمنٹ کے لئے موثر اقدامات کی ہدایت بھی کی۔ 

محسن نقوی کا مزید کہان تھا کہ والٹن روڈ اپ گریڈیشن منصوبہ نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ والٹن روڈ سگنل فری کوریڈور بنے گا- سی بی ڈی پنجاب والٹن روڈ کی اپ گریڈیشن کے ذریعے ٹریفک اور ڈرینج کا  دیرینہ مسئلہ حل ہوگا۔ 

انہوں نے بتایا کہ سی بی ڈی باب ڈسٹرکٹ اور والٹن روڈ اپگریڈیشن منصوبے پر  9.5 بلین لاگت آئیگی۔ 

چیف ایگزیکٹو آفیسر سی بی ڈی عمران امین نے پراجیکٹ کے بارے بریفنگ دی۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ  ڈایورژن ورکس، کنڈریوٹ، تنصیبات کی منتقلی، اے ڈی اے نالہ کا کام ہوگا۔ منصوبے کا کنٹریکٹ این ایل سی  کو دیا گیا ہے۔ سی بی ڈی پنجاب سی بی ڈی باب ڈسٹرکٹ کے انفراسٹرکچر پر بھی کام۔کر رہی ہے۔  سی بی ڈی پنجاب باب ڈسٹرکٹ میں سیوریج کا کام جاری ہے اور کھدائی جاری ہے۔ 

بریفنگ میں بتایا گیا کہ اے ڈی اے نالے کی صفائی کا کام جاری ہے۔ سی بی ڈی پنجاب  باب پاکستان کی یادگار کو مکمل کریگا۔ سی بی ڈی پنجاب علاقے میں گرین سپیسس بنائے گا۔ سی بی ڈی پنجاب علاقہ مکینوں کیلئے کھیل کے  میدان  بھی بنائے گا۔ والٹن روڈ پر اوور ہیڈ برج اور انڈرگراؤنڈ کراسنگ  ہونگی۔ سیوریج کے لئے ایک الگ مختص لائن ہوگی جو کہ ہڈیارا ڈرین تک جائے گی۔ والٹن روڈ پر پروٹیکشن یو ٹرنز ہونگے۔ 

 

دریں اثناء وزیراعلی پنجاب محسن نقوی علی الصبح کیولری گراؤنڈ پہنچ گئے۔ خالد بٹ چوک انڈرپاس پراجیکٹ کا دورہ کیا۔ صوبائی وزراء عامر میر، اظفر علی ناصر اور ابراہیم حسن مراد بھی ہمراہ تھے۔ 

خالد بٹ چوک انڈرپاس کا 90 سے زائد کام مکمل ہوچکا ہے۔ وزیراعلی محسن نقوی نے منصوبے پر جاری تعمیراتی کاموں کی پیش رفت پر تفصیلی جائزہ لیا۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے انڈر پاس کی اندرونی دیواروں کے تعمیراتی کاموں کامعائنہ کیا اور منصوبے پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کردی۔ 

انہوں نے کہا کہ انڈرپاس کو اسی ماہ کے وسط تک مکمل کیا جائے۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے منصوبے کے اطراف گرین بیلٹس پر شجرکاری اور لینڈ سکیپنگ کے لئے ڈی جی پی ایچ اے کو ہدایات دیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ خالد بٹ چوک انڈرپاس کو جلد ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔ منصوبے کی تکمیل سے یومیہ ایک لاکھ 80 ہزار گاڑیوں کو آمد ورفت میں سہولت ملے گی۔ گلبرگ، کلمہ چوک ، کینٹ کیولری گراﺅنڈ، ڈی ایچ اے اوروالٹن کے علاقے مستفید ہوں گے۔ 

کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا، چیف انجینئر اور کنٹریکٹر نے پراجیکٹ پر پیشرفت کے بارے بریفنگ دی۔ جس میں بتایا گیا کہ انڈر پاس کی اندرونی دیواروں کے کام کو آئندہ چند روز میں مکمل کر لیا جائے گا۔ انڈر پاس کی اندرونی سڑک پر تعمیراتی کام دن رات جاری ہے۔ انڈر پاس کی ڈیک سلیپ اور اطراف کی سڑکوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر۔ ڈی آئی جی آپریشنز۔ سی ٹی او اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔