عالیہ بھٹ کابیٹی کی پہلی سالگرہ پرمبارکبادکےساتھ محبت بھراپیغام

عالیہ بھٹ کابیٹی کی پہلی سالگرہ پرمبارکبادکےساتھ پیغام 
کیپشن: Alia Bhatt's first birthday message for daughter

ایک نیوز: بالی ووڈ سپر اسٹار عالیہ بھٹ نے اپنی بیٹی کو پہلی سالگرہ پر جذباتی پیغام کے ساتھ مبارکباد دی ہے۔ 
تفصیلات کےمطابق بالی ووڈ کی مشہورجوڑی عالیہ بھٹ اوررنبیرکپورکی بیٹی راحہ کی پہلی سالگرہ کےموقع بچی کوماں محبت براپیغام جاری کردیا۔
فوٹواینڈویڈیوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اداکارہ نے دو تصاویر ایک اور ویڈیو شیئر کی، ایک تصویر میں راحہ کے ہاتھ ایک کیک پر رکھے ہوئے ہیں جبکہ دوسری تصویر میں رنبیر، عالیہ اور راحہ کے ہاتھوں میں گیندے کے پھول موجود ہیں۔

عالیہ بھٹ نے پوسٹ کے ساتھ کیپشن لکھا ’ہماری خوشی، ہماری زندگی، ہماری روشنی! یہ کل کا ذکر معلوم ہوتا ہے جب ہم تمہارے لئے یہ گیت بجارہے تھے‘۔
اداکارہ نے مزید لکھا کہ راحہ نے ہر ایک کو مزیدار کریمی کیک کی طرح بنادیا اور ساتھ ہی انہوں نے بے بی ٹائیگر کو جنم دن کی مبارکباد دی۔
واضح رہے کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی بیٹی راحہ کی تصویر اب تک میڈیا کے سامنے نہیں آئی ہے اور اس حوالے سے خصوصی احتیاط کی جاتی ہے۔