عام گائےسے20گنازیادہ دودھ دینےوالی گائےکی نسل 

Nov 07, 2023 | 03:50 AM

ایک نیوز:امریکی سائنسدانوں نےعام گائےسے20گنازیادہ دودھ دینےوالی گائےکی نسل”تیار“کرلی۔
تفصیلات کےمطابق سائنسدان آئےروزکوئی نہ کوئی نئی ایجادکرتےرہتےہیں مگراب انہوں نےایک انوکھاکارنامہ انجام دیاہے۔
یونیورسٹی آف الینوائے میں جانوروں کے سائنسدانوں کی ٹیم نے تنزانیہ کے کسانوں کیلئےایسی گائے تیار کی ہے جو کہ گیم چینجر ثابت ہوگی۔ ایسی گائے جو دیسی نسلوں کی نسبت20 گنا زیادہ دودھ دے گی۔
”اینیمل فرنٹیئرز“ میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ہولسٹینز اور جرسیوں کی دودھ پیدا کرنے کی صلاحیت والی گائے کی نسلوں کو گرمی، خشک سالی اور بیماری کیخلاف مزاحمت کی اہل گائرس کی نسل سے کراس کروایا ہے جو کہ حارہ (tropical) ممالک میں عام ہے۔
کراس کی پانچ نسلوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی یہ گائے عام تنزانیہ کے انتظام کے تحت روزانہ10 لیٹر دودھ پیدا کرنے کی قابل ہوتی ہے جو دیسی مویشیوں کی نصف لیٹر اوسط پیداوار کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔

مزیدخبریں