”ٹائیگر3“کی ٹریننگ ،کترینہ کیف نےویڈیوزجاری کردیں

Nov 07, 2023 | 02:36 AM

ایک نیوز:بالی ووڈاسٹاراداکارہ کترینہ کیف نےاپنی نئی فلم”ٹائیگر3 “کیلئے ٹریننگ کی مختلف ویڈیوز جاری کردیں۔ 
اداکارہ نےفوٹواینڈویڈیوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ”میرے لئے جب ٹائیگر کا وقت آتا ہے تو اس کا مطلب میری حدوں کو آگے بڑھانا ہے، میری برداشت کا امتحان لینا اور میری طاقت کو تلاش کرنا ہے“۔

کترینہ کیف نے مزید لکھا کہ کسی نے ان سے ایک بار کہا تھا کہ درد صرف ایک احساس ہے، اس سے مت ڈریں اور اس سے مت بھاگیں۔
”ٹائیگر3“اس دیوالی کے موقع پر12 نومبر کو سینما گھروں میں آ رہی ہے اور یہ ہندی، تامل اور تیلگو زبان میں ریلیز ہوگی۔
ایکشن اور جاسوسی فرنچائز کی یہ تیسری فلم ہے اور اس سے قبل2012 میں”ایک تھا ٹائیگر“ اور2017 میں”ٹائیگر زندہ ہے“ ریلیز کی جاچکی ہے۔

مزیدخبریں