ایک نیوز:اوکاڑہ میں نامعلوم افرادنے فائرنگ کرکےخاتون سمیت دوافرادکوقتل کردیا۔
تفصیلات کےمطابق اوکاڑہ کےتھانہ صدرکی حدودنواحی گاؤں24جی ڈی کےقریب نامعلوم افرادکی فائرنگ سےخاتون سمیت دوافرادجاں بحق ہوگئے۔
پولیس کےمطابق واقع کی اطلاع ملتےہی پولیس کی بھاری نفری جائےوقوعہ پرپہنچ گئی ،فائرنگ سےجاں بحق ہونےوالی خاتون اورمرد کی شناخت اورنگزیب اورثمینہ بی بی کےنام سےہوئی ہےجوآپس میں کزن ہیں۔
پولیس کےمطابق وقوعہ24 جی ڈی فیصل آباد روڈ پر ہوا ،واقع کےبعد قاتل موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ،جاں بحق ہونےوالےمقتول جٹھیانہ کے رہائشی تھے ،لاشوں کوتحویل میں لےکرضروری کارروائی کیلئےہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔
پولیس کےمطابق موقع واردات سےتمام شواہداکٹھےکرلئےگئےہیں ملزمان کی گرفتاری کیلئےٹیمیں چھاپےماررہی ہیں جلدگرفتارکرلیاجائےگا۔
اوکاڑہ:نامعلوم افرادکی فائرنگ خاتون سمیت2افرادقتل
Nov 07, 2023 | 01:52 AM