ایک نیوز:غزہ پراسرائیلی حملے، امریکا نے جوہری آبدوز مشرق وسطیٰ بھیج دی ہے۔
تفصیلات کےمطابق غزہ پراسرائیلی حملوں کاسلسلہ جاری ہےجس میں ہزاروں افرادشہیدہوگئےہیں،مظلوم فلسطینیوں پراسرائیل کاظلم روزبروزبڑھتاجارہاہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ(سینٹ کام)نےسماجی رابطےکی ویب سائٹ ایکس(سابقہ ٹوئٹر)پراپنےجاری کردہ بیان میں بتایاکےامریکی بحریہ کی جوہری آبدوز سینٹ کام کی زیرنگرانی علاقے میں پہنچ گئی ہے۔
On November 5, 2023, an Ohio-class submarine arrived in the U.S. Central Command area of responsibility. pic.twitter.com/iDgUFp4enp
— U.S. Central Command (@CENTCOM) November 5, 2023
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کے حملوں کے باعث خطے کی کشیدہ صورتحال میں امریکا اس سے قبل دو جنگی طیارہ بردار بحری جہاز بھی بھیج چکا ہے۔
واضح رہےکہ اسرائیل7 اکتوبر سے غزہ پر زمینی ، فضائی اور سمندر سے مسلسل حملے کررہا ہے اور اب تک تقریبا10 ہزار فلسطینی اسرائیل حملوں میں شہید ہوچکے ہیں۔