مہنگی شیروانی اور جیولری کی خریدار ی :بابر اعظم کا رد عمل بھی آگیا

Nov 07, 2023 | 00:38 AM

ایک نیوز : بھارت میں مہنگے کپڑوں اور جیولری کی شاپنگ کے حوالے سے  بابر اعظم کا رد عمل بھی سامنے آگیا۔
تفصیلات کےمطابق چند میڈیا پلیٹ فارمز پر بابراعظم سے متعلق افواہیں گردش کررہی ہیں کہ انہوں نے بھارت میں  ورلڈ کپ کے دوران مہنگی جیولری، کپڑوں کی شاپنگ کی ہے جبکہ اس حوالے سے بابراعظم نے  تمام افواہیں مسترد کردیں۔بابراعظم نے سوشل میڈیا پر اپنی ایجنٹ کمپنی کی پوسٹ کو ری پوسٹ کرکے افواہوں کے حوالے سے تردید کی۔بابر اعظم کے ایجنٹ نے کہا کہ ایسی افواہیں حیران کن ہیں۔


اس سے قبل بھارتی میڈیا پر یہ افواہیں گردش کررہی تھیں کہ ورلڈ کپ کے لیے بھارت میں موجود پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے مہنگی شیروانی خریدی ہے۔ انڈین میڈیا میں انکی شادی کی خبریں بھی گردش کر رہی تھیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ قومی کپتان بابر اعظم نے وقت نکال کر مشہور بھارتی ڈیزائنر سبیا ساچی کی بیش قیمت شیروانی خریدی ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بابر اعظم نے یہ شیروانی بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے قبل خریدی تھی اور اس کی قیمت 7 لاکھ بھارتی روپے ہے جس کی پاکستانی کرنسی میں مالیت لگ بھگ 23 لاکھ سے زائد بنتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بابر اعظم نے ایک معروف جیولری کی دکان سے بیش قیمت زیورات بھی خریدے ہیں۔

مزیدخبریں