ایک نیوز : بھارت میں مہنگے کپڑوں اور جیولری کی شاپنگ کے حوالے سے بابر اعظم کا رد عمل بھی سامنے آگیا۔
تفصیلات کےمطابق چند میڈیا پلیٹ فارمز پر بابراعظم سے متعلق افواہیں گردش کررہی ہیں کہ انہوں نے بھارت میں ورلڈ کپ کے دوران مہنگی جیولری، کپڑوں کی شاپنگ کی ہے جبکہ اس حوالے سے بابراعظم نے تمام افواہیں مسترد کردیں۔بابراعظم نے سوشل میڈیا پر اپنی ایجنٹ کمپنی کی پوسٹ کو ری پوسٹ کرکے افواہوں کے حوالے سے تردید کی۔بابر اعظم کے ایجنٹ نے کہا کہ ایسی افواہیں حیران کن ہیں۔
We vehemently reject the utterly false reports circulating on certain media platforms suggesting that Kaptaan Babar Azam engaged in clothing and jewelry shopping in India amidst the ongoing World Cup.
— Saya Corporation (@SayaCorps) November 6, 2023
This news comes as a surprise to him as well.
We categorically refute these…
اس سے قبل بھارتی میڈیا پر یہ افواہیں گردش کررہی تھیں کہ ورلڈ کپ کے لیے بھارت میں موجود پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے مہنگی شیروانی خریدی ہے۔ انڈین میڈیا میں انکی شادی کی خبریں بھی گردش کر رہی تھیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ قومی کپتان بابر اعظم نے وقت نکال کر مشہور بھارتی ڈیزائنر سبیا ساچی کی بیش قیمت شیروانی خریدی ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بابر اعظم نے یہ شیروانی بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے قبل خریدی تھی اور اس کی قیمت 7 لاکھ بھارتی روپے ہے جس کی پاکستانی کرنسی میں مالیت لگ بھگ 23 لاکھ سے زائد بنتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بابر اعظم نے ایک معروف جیولری کی دکان سے بیش قیمت زیورات بھی خریدے ہیں۔