ایک نیوز : پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کی پسلی میں کھنچاؤ کے بعد ان کا کولکتہ کے مقامی اسپتال میں ایم آر آئی کرایا گیا ہے۔
بنگلورو میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں بھی حارث رؤف پسلی میں کھنچاؤ کی وجہ گراؤنڈ سے باہرگئے تھے، انہیں پسلی میں درد اور کھنچاؤ محسوس ہو رہا تھا۔
کولکتا پہنچنے کے بعد حارث رؤف کا مقامی اسپتال میں آیم آر آئی کرایا گیا۔
شاہین نے حارث رؤف کا ریکارڈ توڑ دیا، ورلڈکپ کی تاریخ میں مہنگے ترین پاکستانی بولر بن گئے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ رپورٹ زیادہ خطرناک نوعیت کی نہیں آئی ہے اور یہ معمول کا ٹیسٹ تھا۔
ذرائع کے مطابق انگلینڈ کے خلاف میچ میں ابھی وقت ہے اور امید ہے وہ جکد مکمل صحت یاب ہوجائیں گے۔
خیال رہےکہ ہفتے کو پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف آخری اور اہم میچ کھیلنا ہے، اس میچ میں فتح فیصلہ کرے گی کہ پاکستان کا ورلڈکپ مشن جاری رہےگا یا نہیں۔
حارث رؤف کی پسلی میں درد، ایم آر آئی کرالیا گیا
Nov 07, 2023 | 00:03 AM