ایک نیوز نیوز: سابق وزیراعظم اور قائد پاکستان مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کی لندن میں رہائشگاہ ایون فیلڈ کے باہر آئے روز پی ٹی آئی کے احتجاج سے ہمسائے بھی متاثر ہونے لگے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایون فیلڈ کے باہر پی ٹی آئی کارکنوں کا احتجاج جاری تھا۔ تو مظاہرین کو غیرمعمولی صورتحال کا سامنا کرنا پڑگیا۔ جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر کھڑی رو رہی ہے اور مظاہرین سے کہہ رہی ہے کہ آپ کے احتجاج سے وہ پریشان ہورہی ہیں۔ ان کے چھوٹے بچے آج چھٹی کے دن گھر ہیں اور وہ سب پریشان ہیں۔