ایک نیوز نیوز :وفاقی حکومت نے پنجاب کے امن و امان کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وطن واپسی پر اتحادی جماعتوں کے سربراہان کا اجلاس طلب کر لیا ۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ پنجاب میں امن وامان کی صورتحال سے نالاں نظر آرہی ہے ۔پنجاب میں امن و امان کی مخدوش صورتحال کے پیش نظر پنجاب میں گورنر راج کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔کابینہ ارکان نے کہا کہ پنجاب میں صوبائی حکومت امن و امان برقرار رکھنے میں ناکام رہی ، صوبائی حکومت مسلسل سیاسی جماعت کے کارکنوں کو راستے روکنے اور انتشار پھیلانے والے گروپس کی پشت پناہی کر رہی ہے ،صوبائی حکومت کو وفاق کی طرف سے امن و امان اور عوام کے حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق بارہا آگاہ کیا جا رہا ہے ، وزارت داخلہ نے پنجاب کے چیف سیکرٹری، آئی جی کو کشیدہ صورتحال پر متعدد خطوط لکھے ہیں ،اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے وزیراعظم پنجاب میں انتظامی معاملات کیلئے انتہائی اقدام لے سکتے ہیں ۔