جےیوآئی نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کی حمایت کردی

Nov 07, 2022 | 22:36 PM

ایک نیوز نیوز: جمعیت علماءاسلام (شیرانی) نے تحریک انصاف لانگ مارچ کے حمایت کا اعلان کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق پشاور میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے ہمراہ پریس کانفرنس میں جمعیت علماء اسلام (شیرانی) کے رہنما مولانا شجاع الملک نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کی حمایت کا اعلان کیا۔ 

پریس کانفرنس کے دوران جے یوآءی شیرانی گروپ کے مولانا گل نصیب نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حمایت کے ساتھ مارچ میں شرکت بھی کریں گے۔ مارچ کا انجام جو بھی ہو آخری حد تک جائیں گے۔ 

سابق سپیکر اسد قیصر کا کہنا تھا کہ حقیقی آزادی مارچ دوبارہ وزیرآباد سے ہی شروع ہوگا۔ جس کی قیادت شاہ محمود قریشی کریں گے۔ پاکستان میں اس وقت جنگل کا قانون ہے لیکن وہ ڈرنے والے نہیں، اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ 

مزیدخبریں