ایک نیوز نیوز: عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔ جس میں قتل، اقدام قتل اور دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چودھری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں ردعمل دیتے ہوئے لکھا ہے کہ تحریک انصاف اپنا مؤقف دے چکی ہے اگر ایف آئی آر میں شہباز شریف، رانا ثناءاللہ اور فیصل نصیر کے نام شامل ہیں تو یہ ایف آئی آر قانونی ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ان ناموں میں کوئی بھی تحریف تحریک انصاف کو قبول نہیں اور ہمارے نزدیک ایف آئی آر کاغذ کا بےوقعت ٹکڑا ہوگی۔