تحریک انصاف نے چیئر مین سینیٹ کے استعفے کا مطالبہ کردیا

Tehreek-e-Insaf demanded the resignation of Chairman Senate
کیپشن: Tehreek-e-Insaf demanded the resignation of Chairman Senate

ایک نیوز نیوز :اعظم سواتی کیس پر   تحریک انصاف نے چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی سے استعفے کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں پی ٹی آئی اور متحدہ اپوزیشن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جسں میں پارلیمانی کمیٹی نے چیئر مین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

اجلاس میں سینیٹراعظم سواتی کے ساتھ بہیمانہ، غیر انسانی اور غیر اخلاقی سلوک کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی، پارلیمانی پارٹی نے قائم کردہ اسپیشل کمیٹی کو یکسر مسترد کردیا، ایوان کے معزز ممبر اعظم سواتی کے ساتھ تقدس کی پامالی پر چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے استعفی کا مطالبہ کردیا۔ شرکا نے حملے میں نامزد ملزمان پر فوری ایف آئی آر درج نہ ہونے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ متاثرہ فریق کی درخواست کے مطابق فی الفور ایف آئی آر درج کی جائے تاکہ اس حملے کے مرتکب افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔