کورونا وبا میں کروڑوں کی کرپشن کا انکشاف

Corruption of crores revealed in corona epidemic
کیپشن: Corruption of crores revealed in corona epidemic

ایک نیوز نیوز : کورونا وبا کے دوران بڑے پیمانے پر من پسند بھرتیوں اور بوگس ادائیگیوں کا انکشاف ہواہے۔
 آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کےمطابق کورونا وبا کے دوران 12ہزار اضافی ڈاکٹرز، نرسسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی تقرریاں کی گئی۔  مجموعی طور پر 8 کروڑ 90 لاکھ روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیاں کی گئی۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ڈپٹی کمشنرز، ہیلتھ اٹھارٹیز اور سول ڈیفنس نے ضرورت سے زائد من پسند افراد کو بھرتی کیا اور کورونا ڈیوٹی کی بجائے کسی اور ڈیوٹی پر تعینات کر دیا۔ یومیہ اجرت پر بھرتی کئے افراد کو بغیر کوئی دستاویزی ثبوت اور حاضری یقنی بنانے کے 70 لاکھ روپے سے زائد کی بوگس ادائیگیاں کی گئیں۔ 
مزید کہا گیا محکمہ سروسز کی جانب سے کی گئی 37 کروڑ روپے سے زائد کی ادائیگیوں کا طریقہ کار اور ریکارڈ ہی فراہم نہیں کیا گیا۔ گوجرانوالہ،سیالکوٹ اور قصور میں کورونا ڈیوٹی کی مد میں سیکورٹی اداروں کو کی گئی 1 کروڑ 38 لاکھ روپے سے زائد کی ادائیگیوں کا بھی ریکارڈ آڈٹیٹر جنرل کو فراہم نہیں کیا گیا۔