ایک نیوز نیوز: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مرکزی قیادت کی جانب سے لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان اور پھر اس میں باربار تبدیلی بہت سے سوالوں کو جنم دے رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں سال کا دوسرا اور آخری چاند گرہن 8 نومبر کو لگنے جارہا ہے۔ پاکستان میں بھی یہ گرہن جزوی طور پر دیکھا جاسکے گا۔ اب سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ایک بحث یہ کی جارہی ہے کہ کیا لانگ مارچ شروع کرنے میں تاخیر کی وجہ چاند گرہن تو نہیں؟
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ایوان وزیراعلیٰ پنجاب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے لاہور سے لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ لبرٹی چوک لاہور سے ہمارا لانگ مارچ شروع ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مارچ پُرامن احتجاج ہوگا، ہم پر امن احتجاج کرتے ہیں، ہمارے جلسوں میں فیملیز آتی ہیں۔عمراان خان نے یہ بھی کہا کہ مجھے غیر ذمہ دار کہا گیا، کہا گیا کہ ملک مشکل میں ہے اور آپ اس وقت لانگ مارچ کر رہے ہیں۔ ان کا لانگ مارچ وزیرآباد کے نزدیک فائرنگ کے واقعے کے بعد روک دیا گیا تھا۔ جس کے دوبارہ آغاز کی تاریخ میں باربار تبدیلی کی جارہی ہے۔