ایک نیوز نیوز:برطانوی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ انڈین ہیکرز کے ایک گینگ نے پاکستانی سیاست دانوں، جرنیلوں اور سفارتکاروں کی نجی گفتگو کو بھارتی جاسوسی ادارے ’’ را ‘‘کے کہنے پر ہیک کیا ۔
تفصیلات کےمطابق برطانوی اخبار سنڈے ٹائمز اور لندن میں قائم تحقیقاتی صحافت کے ایک ادارے بیورو آف انویسٹی گیٹو جرنلزم کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ ہیکروں کے نشانے پر سابق صدر اور آرمی چیف جنرل پرویز مشرف بھی رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال10 جنوری کو سابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چودھری کے ای میل اکاؤنٹ کو بھی ہیک کیا گیا۔ سنڈے ٹائمز اور اوردی بیورو آف انویسٹی گیٹو جرنلزم کا دعویٰ ہے کہ ہیکرز نے فواد چودھری کے ان باکس کا اسکرین شاٹ بھی دیکھا ہےہیکر نے ایک میل کے ذریعے فوادچودھری کے اکاونٹس تک رسائی حاصل کی اور پھر ہیکروں کی ٹیم نے اسی طریقے سے سینئر فوجی افسران، بیجنگ، شنگھائی اور کھٹمنڈو میں متعین پاکستانی سفارت خانوں کے افسران کے اکاؤنٹس کو ٹارگٹ کیا۔
اہم شخصیات کی آڈیو کس کے کہنے پر لیک ہوئیں ،بڑا انکشاف
Nov 07, 2022 | 20:17 PM