ایک نیوز نیوز :سندھ پولیس اہلکاروں کے بنک اکاؤنٹس میں کروڑوں روپےمنتقل ہونے کے معاملے پر تحقیقات مکمل کرلی گئیں ۔
تفصیلات کےمطابق لاڑکانہ میں 3 پولیس اہلکاروں کے اکاؤنٹس میں 15 کروڑمنتقل ہوئے ،پولیس کے مطابق بینک کے اے ٹی ایم میں ٹیکنیکل فالٹ سے رسید پرغلط بیلنس شائع ہوگیا۔بینک منیجر نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کے اے ٹی ایم کارڈ مدت ختم ہونے پر بلاک ہوئے تھے اور اے ٹی ایم کے فالٹ سے بینک کوڈ کی جگہ سلپ پرکروڑوں کا بیلنس شائع ہوا۔بینک مینجر کے مطابق پولیس انکوائری مکمل ہونے پر تینوں اہلکاروں کو نیا اےٹی ایم کارڈ دےدیا گیا اور تینوں اہلکاروں نے نئےاے ٹی ایم سےاپنی تنخواہ حاصل کرلی ہے۔