ایک نیوز نیوز: ٹی وی چینل پرایک سیاسی ٹاک شو میں اندھا دھند فائرنگ سے ایک سیاسی جماعت کا رہنما زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق لبنان کے ایک ٹی وی چینل کا شو جاری تھا کہ اندھا دھند فائرنگ ہوگئی،جس سے ایک سیاسی جماعت کا حامی زخمی ہوگیا جبکہ فائرنگ سے کیمرے ٹوٹ گئے۔ سٹوڈیوٹوٹ گیا۔ فوج نے مداخلت کی تو ٹی وی شو میں امن بحال ہوا۔
رپورٹ کے مطابق پروگرام کے دوران اسٹوڈیو کے باہر بھی تشدد جاری رہا اور گولیاں چلتی رہیں۔ لڑائی کے دوران ایف پی ایم کے کچھ حامی زخمی ہو گئے ۔ شرکا نے اسٹوڈیوز میں توڑ پھوڑ کی اور مائیک سمیت دیگر قیمتی سازوسامان اٹھا کر لے گئے۔ شو 15 منٹ تک بند رہا ۔
#WATCH
— Middle East Monitor (@MiddleEastMnt) November 7, 2022
Shot fired during clash on Lebanese TV show pic.twitter.com/VXWzzaRgRI
چینل کے طرف سے جاری کردہ وضاحتی بیان میں کہا گیا کہ تشدد کی ذمہ دار سیاسی جماعت کو ٹاک شو میں شمولیت سے روک دیا گیا ۔ دوسری طرف شو کے میزبان نے مطالبہ کیا ہے کہ شرکا چوری کئے گئے مائیک واپس کردیں۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے گئے پیغامات میں ایف پی ایم کے حامیوں نے کہا کہ ان پر ایم ٹی وی نے گھات لگا کر حملہ کیا۔ دوسری طرف ایف پی ایم کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ طلبا اور سیاسی ورکروں پر ایم ٹی وی کی سکیورٹی نے حملہ کیا انہیں گھسیٹ باہر کر لے جایا گیا انہیں مارا پیٹا گیا اور فائرنگ کی گئی ۔
یادرہے کہ لبنانی ٹی وی کے مقبول ترین سیاسی ٹاک شو ’’ وقت قریب ہے‘‘ کے میزبان مارسل غنیم ہفتہ وار شو میں مدعو مہمانوں کے ساتھ سیاسی مسائل پر تبادلہ خیال کرتے ہیں۔