ایک نیوز نیوز :صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے محکمہ صحت پنجاب میں مزید 4600 ڈاکٹرزکی بھرتی کی خوشخبری سنادی۔
تفصیلات کےمطابق صوبائی وزیر صحت کی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس منعقدہوا ،اجلاس میں نئے تعینات ہونے والے سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید احمد قاضی،سپیشل سیکرٹری محمد عثمان،ایڈیشنل سیکرٹریززاہدہ اظہر،شاہدہ فرخ، ڈاکٹرحافظ شاہدلطیف،قرۃ العین اورآغا نبیل،چیف پلاننگ آفیسرعبدالحق بھٹی اورمتعلقہ ڈپٹی سیکرٹریز نے شرکت کی۔
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران صحت سہولت کارڈ، محکمہ صحت میں ڈاکٹرزکی نئی بھرتیوں،مدراینڈچائلڈہسپتالوں کی تعمیر،ڈاکٹرزاور پروفیسرزکی ترقیوں،مڈوائفری کالجز اورریجنل بلڈسنٹرکے اقدامات کاتفصیلی جائزہ لیا۔سپیشل سیکرٹری محمد عثمان ومتعلقہ ایڈیشنل سیکرٹریزنے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکو بریفنگ دی۔اس موقع پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ محکمہ سپیشلائزہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن نے 4600 نئے ڈاکٹرزبھرتی کرنے کیلئے ریکوزیشن پنجاب پبلک سروس کمیشن کوبھجوانے کیلئے عمل کا آغاز کردیاہے۔ پنجاب میں مدراینڈچائلڈ ہسپتالوں پرپیش رفت تیزی سے جاری ہے۔ہماری حکومت سے پہلے محکمہ صحت پنجاب 50فیصدخالی اسامیوں کے ساتھ چل رہا تھا۔ہماری حکومت نے محکمہ صحت پنجاب میں ڈاکٹرزکی ریکارڈبھرتیاں کی ہیں۔پنجاب کے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں ڈاکٹرز،نرسزاور پیرامیڈیکل سٹاف کی کمی پوری کرنے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔پنجاب کی عوام کو صحت سہولت کارڈکے ذریعے اربوں روپوں کے مفت علاج ومعالجہ کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔
ڈاکٹریاسمین راشد نے مزید کہا کہ محکمہ صحت کو نئے ڈاکٹرزکی بھرتیوں کے عمل کو روزانہ کی بنیاد پرفولوکرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ریجنل بلڈ سنٹرکے لئے اقدامات کررہے ہیں۔میڈیکل افسران کی ترقی کیلئے محکمہ ورکنگ پیپرزسمیت پراسیس مکمل کررہاہے۔