ایک نیوز نیوز: تحریک انصاف نے ملک کے مختلف شہروں کی طرح راولپنڈی کو بھی جام کردیا جس کے بعد ٹریفک کی لمبی قطاروں سے شہری ذہنی اذیت سے دوچار ہوگئے جبکہ دوسری جانب ڈپٹی اسپیکر اسمبلی واثق قیوم کی ایک ویڈیو بھی زیر گردش ہے جس میں وہ ایم ٹو موٹروے پر مظاہرین کے ساتھ کرکٹ کھیلتے نظر آرہے ہیں۔ ادھر پنجاب پولیس بھی مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کی بجائے کرکٹ میچ دیکھ کر محضوظ ہوتی رہی۔
ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم کا دوران احتجاج میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ دھرنا تین دن تک جاری رہے گا ۔ دھرنے کے شرکاء کے لیے یہاں قیام وطعام کے انتظامات کر لئے گئے ہیں۔
ہمارا احتجاج پرامن ہے اور تین دن تک موٹر وے پر کوئی گاڑی نہیں چلے گی ۔ موٹر وے پر ایمبولینسز اور ایمرجنسی والوں کو ہم خود راستہ دے رہے ہیں۔
ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کا انوکھا کارنامہ، احتجاج کے نام پر
— AIK News News (@pnnnewspk) November 7, 2022
سڑک بلاک کر کے کرکٹ کھیلنا شروع کر دی، عوام ذلیل و خوار#pnnnews @PTIofficial @PmlnMedia @hinaparvezbutt @MaryamNSharif pic.twitter.com/YhMdZm4NTk