ایک نیوز نیوز :عراق کے 9 سالہ بچے حسن ابن الکوفہ نے چند گھنٹوں میں ہی سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لئے۔
تفصیلات کےمطابق عراق کے حسن چائے بیچنے کیلئے سڑکوں پر نکلے تو ان کے انداز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ، تصاویر میں نظر آنے والے بچے کے سلیقے کو عراقیوں نے خوب سراہا۔ بچہ خوبصورت شکل، صاف بالوں کے ساتھ نمودار ہوا، چائے بیچنے اور اپنے خاندان کے ساتھ روزی کمانے کے لیے گلیوں میں گھومتا رہا۔
????تحية للأنيق والعصامي «حسن»
— Raad Hashim (@raad_arabi) November 5, 2022
♦️النظافة واللياقة غير مرهونة على حضور حفلة او مقابلة مسؤول او دوام رسمي.
▪️«حسن» من الكوفه عمره 9 سنوات ، يجول شوارع الكوفة ليبيع الشاي، وهو في هذا المظهر اللطيف والشعر البراق . #العراق pic.twitter.com/Wp0upbSmze
ٹویٹر پر اس حوالے سے طرح طرح کمنٹس کئے جارہے ہیں ،ایک صارف نے لکھا کہ حفظان صحت اور تندرستی کا انحصار کسی پارٹی میں جانے، کسی عہدیدار سے ملنے یا یہاں تک کہ سرکاری عہدے پر بھی نہیں ہے۔ کچھ صارفین نے حکومت پر تنقید بھی کی اور لکھا کہ اس عمر کا بچہ اس وقت سکول کے بینچ پر نہیں بلکہ سڑکوں پر روزی روٹی کمانے پر مجبور ہے ۔ اس کا ذمہ دار کون ہوگا۔