ججز تقرری کا معاملہ: پارلیمانی کمیٹی کی جوڈیشل کمیشن کی سفارشات کی توثیق 

ججز تقرری کا معاملہ: پارلیمانی پارٹی کی جوڈیشل کمیشن کی سفارشات کی توثیق 
کیپشن: Appointment of Judges Matter: Parliamentary Party Ratification of Judicial Commission Recommendations(file photo)

ایک نیوز نیوز: ملکی حالیہ سیاسی صورتحال میں ایک اور بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اہم تعیناتی کے لیے 2 بڑے نام فائنل کرلیے گئے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تقرری کے معاملے پر قائم پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا۔ جس کی صدارت سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ججز تقرری کمیٹی نے جوڈیشل کمیشن کی سفارشات کی توثیق کردی ہے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی نے سپریم کورٹ کیلئے جسٹس شاہد وحید اور جسٹس سید حسن اظہر کے ناموں کی منظوری دےدی۔