عدالت نے نیب کو عثمان بزدار کی گرفتاری سے روک دیا

Nov 07, 2022 | 17:07 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز نیوز: احتساب عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی 22 نومبر تک ضمانت منظورکر لی ، عدالت نے نیب کو عثمان بزدار کی گرفتاری سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں عثمان بزدار کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ، سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیاگیا کہ نیب سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہا ہے ۔ نیب لاہور نے عثمان بزدار کو 30 اکتوبر کو پیش ہونے کی ہدایت کی تھی ،خدشہ ہے نیب گرفتار کرلے گا، عدالت قبل ازگرفتاری درخواست منظور کرے ۔

عدالت نے عثمان بزدار کو22 نومبر تک ضمانت منظورکرتے ہوئے شامل تفتیش ہونے کا حکم دےد یا۔

مزیدخبریں