ایک نیوز نیوز: مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الٰہی نے سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر سے متعلق بڑا اعتراف کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے آئی جی پنجاب کو عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر 24 گھنٹوں میں درج کرنے کا حکم دیا ہے جب کہ آئی جی پنجاب نے عدالت میں بتایا کہ انہیں پنجاب حکومت نے ایف آئی آر درج کرنے سے روکا ہے۔
مونس الٰہی نے ٹوئٹر پر آئی جی پنجاب کے بیان سے متعلق ایک ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پرقاتلانہ حملے کی ایف آئی آر نامعلوم افراد پرکرنے سے روکا ہے۔
نامعلوم افراد پہ کرنے سے روکا ہے۔ https://t.co/W1crSNKIgG
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) November 7, 2022
انہوں نے کہا کہ پولیس کو پولیس کی مدعیت میں پولیس کی مرضی کی ایف آئی آر سے روکا ہے۔
پولیس کو پولیس کی مدعیت میں پولیس کی مرضی کی FIR کرنے سے روکا۔ https://t.co/991g7WzCVM
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) November 7, 2022