ایک نیوز نیوز: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ واقعہ پر پی ٹی آئی کارکنوں کے احتجاج کے باعث اسلام آباد کے داخلی وخارجہ راستے بند ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق احتجاج کے باعث ایئرپورٹ چوک، مری روڈ، فیض آباد، آئی جے پی روڈ، صدر سے اسلام آباد میں داخلہ بندہو گیا، بیکری چوک، کھنہ پل سے بھی اسلام آباد میں داخلہ بندہوگیا۔
مظاہرین نے ٹیکسلا ایم 2 موٹروے اسلام آبادٹول پلازہ سے بند کردی ،ٹیکسلا موٹروے کو دونوں اطراف سے بند کردیاگیا،جس کے باعث ٹیکسلا موٹروے پر لاہور اور پشاورجانے والی ٹریفک بندہو گئی اور گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔
صوبائی وزیر پنجاب محمد بشارت راجہ کی قیادت میں عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف آئی جے پی روڈ پر بھرپور احتجاج جاری ہے۔راجہ بشارت نے کہا ہے کہ جب تک پارٹی کی طرف سے کوئی ہدایات نہیں ملتی تب تک پر امن احتجاج جاری رہے گا۔