پاکستانی طلبا کیلئے بیرون ملک بڑی سکالر شپ کا اعلان

Nov 07, 2022 | 16:26 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: پاکستان بھر کی یونیورسٹیوں کے طلباء اور اساتذہ کیلئے چانئہ نے تعلیمی سکالر شپ کا اعلان کیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق چائنہ نے یونیورسٹیوں کے طلباء اور اساتذہ کیلئے،بیچولر،ماسٹر اور پی ایچ ڈی سکالر شپ کا اعلان کیا ہے۔ چائینیز گورنمنٹ سکالرشپ پروگرام 2003،24 کے تحت سکالر شپ کے تمام تعلیمی اخراجات ادا کرے گا۔ بیچولر،ایم اے اور ایم فل کی سکالر شپ طلباء کیلئے جبکہ پی ایچ ڈی سکالر شپ اساتذہ کیلئے مختص کی گئی ہیں۔ 

یونیورسٹیوں کے طلباء اور اساتذہ 15 دسمبر تک ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ذریعے سے اپلائی کر سکتے ہیں ۔ سکالر شپ کی درخواستوں کا عمل ایچ ای سی کے ذریعے سے مکمل کیا جائے گا۔امیدوار ایچ ای سی کی ویب سائٹ سے مزید تفصیلات معلوم کر سکتے ہیں

مزیدخبریں