برطانیہ میں تارکین وطن کیخلاف کریک ڈاؤن ، مساجد میں بھی تلاشی شروع

ops against illegal immigrants
کیپشن: ops against illegal immigrants
سورس: google

 ایک نیوز نیوز: برطانیہ نے تارکین وطن کے خلاف  کریک ڈاؤن ۔۔۔ آپریشن کا دائرہ کار مساجد اور گرجا گھروں تک بڑھا دیا گیا۔

دی انڈیپینڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں امیگریشن حکام نے غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن افراد کی تلاش میں مساجد کی تلاشی لینے کا سلسلہ تیز کردیا ہے۔جب کہ مندروں اور گرجا گھروں پر بھی کارروائی کی گئی۔ 

یادرہے 2019 سے ایسے واقعات میں 4 گنا اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ اس عرصے میں لوگوں کو ڈی پورٹ کرنے کے واقعات میں دگنا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ایک مذہبی مرکز کی ترجمان نے بتایا کہ یہ صرف عبادت ہی نہیں بلکہ یہ فلاحی مرکز بھی ہے جس میں نادار لوگوں کی دادرسی کی جاتی ہے لیکن انھیں ہراساں کیا جارہا ہے اور بغیر اطلاع کے چھاپے مارے جاتے ہیں۔

 دوسری طرف برطانیہ کی وزارت داخلہ کی جانے سے دیے گئے تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ تلاشی کی پیشگی اطلاع اس لیے نہیں دی جاسکتی کیوں کہ کچھ مذہبی کمیونٹیز ایسی کارروائیوں کو انجام دینے میں پولیس یا امیگریشن حکام کی مدد کرنے کو تیار نہیں ہوں گی۔ پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ تفتیش کاروں کو کارروائی سے قبل ثبوت فراہم کرنا چاہیے ۔