بابا گورونانک کے 553ویں جنم دن کی تقریب دوسرے روز بھی جاری

Nov 07, 2022 | 16:01 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: بابا گورونانک کے 553ویں جنم دن کی تین روزہ تقریبات آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق سکھ یاتریوں کو گوردوارہ جنم استھان سے خصوصی بسوں کے زریعے گوردوارہ سچا سودا لیجایا جا رہا ہے۔سکھ یاتری کو گوردوارہ سچا سودا میں مذہبی رسومات ادا کرنے کے بعد واپس گوردوارہ جنم استھان لایا جائے گا۔

سکھ یاتریوں کی سیکیورٹی کی سخت انتظامات کیے گئے ہیں ۔ ایلیٹ فورس سمیت پولیس کی بھاری نفری سکھ یاتریوں کی بسوں کے ہمراہ موجود ہیں۔

مزیدخبریں