ایک نیوز نیوز: اوکاڑہ میں ریسکیو 1122 کےآفس میں خود سوزی کرنے کی کوشش والے ملازم کو میو ہسپتال ریفر کر دیا گیاہے۔
رپورٹ کے مطابق خود سوزی کرنے والے اہلکار کی شناخت محمود بوٹا کے نام سے ہوئی ہے۔ محمود ریسکیو 1122 میں بطور ڈرائیور ڈیوٹی سرانجام دیتا تھا ۔
محمود بوٹا بیان کا کہنا ہے کہ مجھے شفٹ انچارج ذہنی اذیت دیتا تھا جس سے تنگ آکر خودسوزی کی تھی۔
ڈاکٹرز کے مطابق خودی سوزی کرنے والے اہلکار کا جسم کا 45 فیصد سے زائد حصہ جھلس گیا ہے۔ ریسکیو اہلکار کو سیریس حالت کی وجہ سے ڈی ایچ کیو ہسپتال سے میو ہسپتال لاہور ریفر کر دیا گیا ہے۔