پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ کراچی کی سڑکوں پر الیکٹرک بسیں دوڑیں گی

 ٹیسٹ ڈرائیو جب ختم ہو جائے گی توان بسوں کو  پبلک کے لئے کھولیں گے۔
کیپشن: ٹیسٹ ڈرائیو جب ختم ہو جائے گی توان بسوں کو  پبلک کے لئے کھولیں گے۔

ایک نیوز نیوز: سندھ حکومت نے برطانیہ سے درآمدکی گئی  پچاس الیکٹرک بسوں میں سے 10  ٹیسٹ ڈرائیو چلا دی ہیں۔ 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-11-07/news-1667808859-1341.mp4

رپورٹ کے مطابق یہ الیکٹرل بسیں ایک بار چارج کرنے پے 240کلومیٹر  چلیں گی۔ بس کو چارج ہونے میں بیس منٹ کا وقت درکار ہوگا۔ یہ بسیں مکمل طور پر آلودگی سے پاک ہوں گی۔  ان جدید بسوں میں پانچ سو کول واٹ بیٹری موجود ہے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-11-07/news-1667808847-5612.mp4

صوبائی وزیر شرجیل میمن، سعید غنی اور مرتضی وہاب نے میڈٖیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ماحول دوست بسیں کراچی شہر میں شروع کرنے جارہے ہیں۔ الیکٹرک بسیں ٹیسٹ ڈرائیو کے تحت چلائی جارہی ہیں ، ٹیسٹ ڈرائیو جب ختم ہو جائے گی توان بسوں کو  پبلک کے لئے کھولیں گے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-11-07/news-1667808862-1339.mp4

الیکٹرک بسوں کا  کرایہ کم سے کم ہوگا۔لانگ روٹ میں کرایہ 100 روپے کرنا پڑے گا۔ 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-11-07/news-1667808850-5744.mp4

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کراچی کے شہریوں کے ساتھ وعدہ پورہ کرتی ہے۔  بسیں کچھ دنوں میں پورے شہر میں چلنے لگیں گی۔ اس وقت تک کراچی میں پچاس بسیں پہنچ گئی ہیں۔ کراچی کے شہریوں کو اس سے روزگار ملے گا۔ یہ بیسں عام بسوں سے مہنگی بیس ہیں۔ جب پلانٹ لگیں گے تو ان کے کرائے کم ہو جائیں گے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-11-07/news-1667808856-5800.mp4