عمران خان نے پرچہ کرانا ہے تو پرویز الہٰی کو نامزد کریں:عطاءتارڑ 

Nov 07, 2022 | 12:42 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز:عطاء اللہ تارڑنے کہا ہے کہ عمران خان نے پرچہ کرانا ہے تو پرویز الہٰی کو نامزد کریں۔ 

تفصیلات کے مطابق راہوالی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی وزیراعظم عطاء اﷲ تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان پر حملے کا مقدمہ کسی صورت وزیراعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ رانا ثناء اﷲ یا کسی آفیسر کے خلاف درج نہیں ہوگا۔

عطاء اﷲ تارڑ نے کہا کہ اگر عمران خان یا تحریک انصاف نے پرچہ کرانا ہی ہے تو وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو نامزد کریں جس کی پنجاب میں حکومت ہے اور سکیورٹی کی تمام ذمہ داری بھی ان کی تھی۔وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کی حکومت لانگ مارچ کو سیکورٹی دینے میں ناکام رہی۔

انہوں نے کہا کہ وزیرآباد میں معظم نامی نوجوان عمران خان کے گارڈ کی فائرنگ سے جاں بحق ہوا ہے اس کی ذمہ داری انہیں قبول کرنی چاہئے۔

مزیدخبریں