ایک نیوز نیوز: 34 سالہ معروف امریکی گلوکار ایرن کارٹر کی لاش انکے باتھ ٹب سے بر آمد ہوئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چائلڈ پاپ سٹار کے طور پر آئی وانٹ کینڈی جیسے گانوں سے شہرت حاصل کرنے والےامریکی گلوکار ایرن کارٹر اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔ایرن کارٹر کی لاش کیلیفورنیا کے علاقے لنکاسٹر میں واقع ان کی رہائش گاہ میں باتھ ٹب سے برآمد ہوئی ہے۔
We are shocked and saddened about the sudden passing of Aaron Carter. Sending prayers to the Carter family. Rest in peace, Aaron ❤️ pic.twitter.com/rDUcE4i8Iy
— New Kids on the Block (@NKOTB) November 5, 2022
پولیس ترجمان کے مطابق انہیں گلوکار ایرن کارٹر کے گھر سے مدد کیلئے کال موصول ہوئی تھی۔ جس کے بعد پولیس اہلکار صبح 10 بج کر 58 منٹ پر ایرن کارٹر کے گھر پہنچے تو وہاں انہیں گلوکار کی لاش وصول ہوئی۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ ایرن کارٹر کی موت کی وجہ جاننے کیلئے جانچ پڑتال کر رہے ہیں۔ ابتدائی طورپر اس حوالے سے انکو کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی۔