ایف آئی آر درج نہ ہونے کا معاملہ،عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے

ایف آئی آر درج نہ ہونے کا معاملہ،عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے
کیپشن: ایف آئی آر درج نہ ہونے کا معاملہ،عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے

ایک نیوز نیوز: ایف آئی آر  کے اندراج کے لیے عدالت سمیت تمام  فورم پر معاملہ اٹھانے کا فیصلہ کر لیا گیا  ہے۔ایف آئی آر کے اندراج تک  تحریک انصاف پرامن احتجاج جاری رکھے گی۔لاہور سمیت پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرہ شام کو ہو گا ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کے لیے عمران خان پر قاتلانہ حملہ کی ایف  آئی آر کا اندراج درد سر بن گیا ہے۔ عمران خان نے ایف آئی آر کے اندراج کے قانونی ماہرین سے مشاورت شروع کر دی۔

ذرائع کے مطابق قانونی ماہرین نے ایف آئی آر کے اندراج کے لیے پہلے انتظامی سطح پر دباؤ ڈالنے کا مشورہ  دیا،اگر پنجاب حکومت ایف آئی آر کے اندراج میں ناکام ہوتی ہے تو پھر عدالت سے رجوع کیا جائےگا۔ دوسری جانب تحریک انصاف نے فیصلہ کیا ہے کہ ایف آئی آر کے اندراج تک احتجاج جاری رہے گا۔آج شام  لاہور سمیت پاکستان بھر میں بڑے شہروں میں پر امن  احتجاجی مظاہرے کیے جائے گے۔ عمران خان نے کل سے شروع ہونے والے لانگ مارچ میں تحریک انصاف کے  ورکرز اور پارٹی لیڈر بھرپور شرکت کی ہدایت کی ہے۔