ایک نیوز نیوز: ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص قتل، ملزمان زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کے علاقے ڈھوک جمعہ میں مسلح ملزمان خواتین سے لوٹ مار میں مصروف تھے، ڈاکوؤں نے مزاحمت پر فائرنگ کر کے شفیق نامی شخص کو قتل کر دیا، بعدازاں ملزمان زیورات اور نقدی لوٹ کر موٹرسائیکل پر فرار ہوگئے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ملزمان کی گرفتاری کیلئے شہر کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔