فرانس کی معروف ماڈل دائرہ اسلام میں داخل

Nov 07, 2022 | 09:33 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: فرانس کی مشہور ماڈل اور  ٹی وی اسٹار میرین الہیمر نے اسلام قبول کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق میرین الہیمر ن نے کلمہ شہادت پڑھنے کی ویڈیو انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لگائی جس میں وہ کلمہ طیبہ پڑھ کر اسلام میں داخل ہو رہی ہیں۔

اسلام قبول کرنے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے میرین الہیمر  نے لکھا کہ انہوں نے  چند ماہ قبل ہی اسلام قبول کرلیا تھا جس کا اب میں باقاعدہ اعلان کررہی ہوں۔  یہ میرے دل کا انتخاب ہے اور مجھے  مسلمان ہونے پر فخر ہے۔

جس کے بعد ماڈل اور ٹی وی سٹار نے عمرہ ادائیگی کرنے کی باحجاب تصاویر بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی ہیں جس میں انہیں خانہ کعبہ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

اس حوالے سے میرین نے لکھا کہ یہ لمحات میری زندگی کے سب سے بہترین دنوں میں سے ہیں اور ان لمحات کو بیان کرنے کیلئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔ 

مزیدخبریں