ایک نیوز نیوز: جاپان میں ایک شخص نے معذور بیوی کی روز کی دیکھ بھال کرنے سے تنگ آکر اسے سمندر میں پھینک دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 81 سالہ ہیروشی نامی بزرگ شہری نے پولیس کو بتایا کہ 3 نومبرکو اس نے اپنی 79 سالہ معذور بیوی تریکو کو سمندر میں پھینک کر اس کو مار دیا کیوں کہ وہ اس کی دیکھ بھال کر کر کے تنگ آ گیا تھا۔
ہیروشی کی بیوی معذور ہونے کی وجہ سے گذشتہ 40 سال سے وہیل چیئر کے سہارے زندگی گزار رہی تھی اور اس کے شوہر ہروشی کو اس کی دیکھ بھال بھی کرنا پڑ رہی تھی۔
بیوی کو سمندر میں پھینکنے کے بعد ہیروشی نے اپنے بیٹے کے سامنے اعتراف جرم کیا، جس نے پولیس کو واقعہ کی اطلاع دی۔ ہیروشی نے پولیس کے سامنے بھی اعتراف جرم کر لیا۔
پولیس نے سمندر سے ہیروشی کی بیوی کی لاش نکال لی۔ جس کے بعد ہیروشی کو گرفتار کرکے اس سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔