کارکن اسلام آباد کے داخلی و خارجی راستے بند کریں گے،پرویزخٹک کااعلان

Nov 07, 2022 | 08:52 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: سابق وزیر دفاع و پاکستان تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکن آج رات سے اسلام آباد کے داخلی وخارجی راستے بند کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پرویزخٹک کا کہنا ہےکہ منگل سے خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع میں لانگ مارچ شروع ہوگا، تمام ارکان اسمبلی اور بلدیاتی نمائندوں کوپارٹی قیادت نےلانگ مارچ کی ہدایت دی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ خیبر پختونخوا کو 4 ریجن میں تقسیم کیا گیا ہے، جنوبی اضلاع میں ڈی آئی خان تک لانگ مارچ کی قیادت علی امین گنڈاپورکریں گے، مالاکنڈ ڈویژن میں مراد سعید اور ہزارہ میں لانگ مارچ کی قیادت اسدقیصر اور شاہ فرمان سمیت میں خودکروں گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ہر روز شام ساڑھے 4 بجے ویڈیو لنک سے چاروں صوبوں میں کارکنوں سےخطاب کریں گے۔

پرویز خٹک نے بتایا کہ لانگ مارچ کے تمام جلوس 11 سے 14 دن تک راولپنڈی پہنچیں گے، راولپنڈی سے اسلام آباد تک لانگ مارچ کی قیادت عمران خان کریں گے۔

خیال رہے کہ عمران خان نے منگل سے لانگ مارچ وزیرآباد سے ہی شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-11-07/news-1667806305-4189.mp4

مزیدخبریں