الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی غیرملکی فنڈنگ کیس ڈی لسٹ کردیا

Nov 07, 2022 | 00:07 AM

ایک نیوز نیوز: الیکشن کمیشن کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) غیرملکی فنڈنگ کیس ڈی لسٹ کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے کازلسٹ میں پی ٹی آئی غیرملکی فنڈنگ کیس کی سماعت 7 نومبر رکھی گئی تھی، اب الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سماعت کی اگلی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی وجہ بیان نہیں کی گئی۔

خیال رہے کہ غیرملکی فنڈنگ کیس کی سماعت 19 ستمبرکو 6 ہفتوں کے لیے ملتوی کی گئی تھی۔

مزیدخبریں