ایک نیوز نیوز : پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے بوجھ ڈالتے ہوئے وفاقی کابینہ نے آئل کمپنیز کا مارجن 63 فیصد بڑھانے کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کےمطابق آئل کمپنیز کے مارجن میں اضافے کی منظوری وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی۔پٹرول پر اوایم سی مارجن 3 روپے 68 پیسے سے بڑھا کر 6 روپے فی لٹر کردیا گیا۔ ڈیزل پر بھی مارجن 3 روپے 68 پیسے سے 6 روپے فی لٹرکرنے کی منظوری دی گئی ہے۔اعلامیے کے مطابق آئل کمپنیز کے مارجن میں اضافہ مالی گنجائش اور وزارت خزانہ کی پیشگی منظوری سے مشروط ہوگا۔
وفاقی کابینہ نے آئل کمپنیز کا مارجن 63 فیصد بڑھانے کی منظوری دے دی
Nov 07, 2022 | 00:01 AM