بہتر لاجسٹکس سے دشمن کی کسی مہم جوئی کا موثر جواب دیا جاسکتا ہے: آرمی چیف

Nov 07, 2020 | 16:32 PM

admin
(ایک نیوز نیوز) پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ بہتر لاجسٹکس سے دشمن کی کسی مہم جوئی کا موثر جواب دیا جاسکتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ پیغام کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور کور کی لاجسٹک تنصیبات کا دورہ کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سپہ سالار نے لاہور کے دورے کے دوران چیف آف لاجسٹکس سٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہرعباسی بھی ہمراہ تھے جبکہ کوارٹر ماسٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل عامرعباسی، کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل ماجداحسان بھی موجود تھے۔
https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1325036312345325568?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1325036312345325568%7Ctwgr%5Eshare_0&ref_url=https%3A%2F%2Flahorenews.tv%2Findex.php%2Fen%2Fvideo%2F36190%2F
دورے کے دوران جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ مؤثرلاجسٹکس سےآپریشنل تیاریوں میں اضافہ ہوتاہے، بہترلاجسٹکس سےدشمن کی ہرمہم جوئی کامؤثرجواب دیا جا سکتا ہے۔

مزیدخبریں