لاہور 3 گھروں سے5 افراد کی لاشیں برآمد

Nov 07, 2020 | 15:09 PM

admin
لاہور (ایک نیوز نیوز)لاہورکےمختلف علاقوں میں تین گھروں سےپانچ افراد کی لاشیں ملی ہیں۔مرنے والوں میں دو سگی بہنیں اور ماں بیٹی بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہورکےعلاقے گرین ٹاؤن میں ایک گھر سے ماں اور بیٹی کی لاشیں ملی ہیں۔پولیس کےمطابق 36 سالہ نادیہ اور 3 سالہ عروج کو تیز دھار آلےسےقتل کیاگیا ہے۔ مقتولہ نادیہ کے شوہر اشرف کا کہنا ہے وہ گھر آیا تو دروازہ کھلا تھا اور صحن میں خون کے چھینٹےتھے۔

دوسرا ہولناک واقعہ گجرپورہ میں پیش آیا۔جہاں ایک گھر سے دو بہنوں 15سالہ کرن اور 16 سالہ مریم کی لاشیں ملیں۔اہل علاقہ کا کہنا ہے دونو بہنیں گھرمیں اکیلی تھیں۔پولیس نےحقائق تک پہنچنے کیلئے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

تیسرا واقعہ مناواں کےچاندنی چوک میں پیش آیا۔45سالہ طارق کی ایک گھر سے لاش ملی ہے۔پولیس نے تینوں واقعات کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
مزیدخبریں