رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ عمران نذیر اور مریم نواز نیب دفتر میں ہنگامہ آرائی کے کیس میں نامزد ہیں۔ٹریفک وارڈن نے نون لیگی ایم پی اے کو روکا اور بتایا کہ یہ گاڑی پولیس کو مطلوب ہے۔ ٹریفک وارڈن نے قریبی تھانے میں رپورٹ کی اور نون لیگی ایم پی اے خواجہ عمران نذیر کو فیصل ٹاؤن پولیس کے حوالے کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ لیگی رہنماء کومقدمے میں ضمانت نہ کرانے پر گرفتار کیا گیا۔
لیگی ایم پی اے خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ ہمارے خلاف انتقامی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم ایسے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ حکومت جو مرضی کر لے تیرہ دسمبر کو تاریخی جلسہ ہوگا۔فیصل ٹاون پولیس نے گرفتار لیگی رہنما کوانویسٹی گیشن پولیس چوہنگ کے حوالے کر دیا ہے۔ اس کیس سے متعلق انچارج انویسٹگیشن افتخار رسول باجوہ کو کیس کا انکوائری آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔