وزیراعظم عمران خان نے حافظ آباد میں بڑے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کرپٹ ٹولے کو آج ایک بار پھر تڑی لگا دی کہتے ہیں جتنے جلسے کرنے ہیں کر لو لیکن جب تک ملک کی لوٹی دولت واپس نہیں کرو گے آپکو نہیں چھوڑوں گا.
عمران خان نے اپوزیشن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔ کہتے ہیں تیس سال ملک کو لوٹنے والوں نے آج سرکس لگا رکھی ہے۔ہم نے نیب کو آزاد چھوڑا تو ان کو مشکل پڑگئی ہےان لوگوں کی چوری پکڑی گئی تو انہوں نے مجھے بلیک میل کرنا شروع کر دیا کہ این آر او مل جائے، یا د رکھو آج تمہارا مقابلہ عمران خان سے ہے.
https://www.youtube.com/watch?v=lbL65DVLHZw
عمران خان کہتے ہیں حکومت کو ایف اے ٹی ایف پر قانون سازی کرنے پر اپوزیشن نے بلیک میل کرنے کی کوشش کی ۔ عمران خان نے خطاب میں کہا نواز شریف جو یہاں بہت بیمار تھے جب انہیں لندن کی ہوا لگی تو وہ بالکل ٹھیک ہو گئے، وہ لندن میں بیٹھ کر پاک فوج کے خلاف سازش کر رہے ہیں، نواز شریف اپنی چوری بچانے کیلئے بھارت کی زبان بول رہے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کا آغاز کر دیا ہے، جو ہیلتھ انشورنس پنجاب اور کے پی کے عوام کو دی ایسی بڑے بڑے ترقی یافتہ ممالک میں بھی عوام کو میسر نہیں ہے۔
خطاب میں مزید کہا ہم صاف شفاف انتخابات کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم لانے کیلئے کام کر رہے ہيں، ہم ایسے الیکشن کروائیں گے ہارنے والا بھی الیکشن کو صاف ستھرا مانے گا۔